پنجاب حکومت عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زہرا نقوی

پنجاب حکومت عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زہرا نقوی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوروناوائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ پنجاب حکومت عوام کو اس وباسے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہواہے۔ عوام بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکروایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیامیں عام اجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوچکی ہے۔

ایس اوپیز پرعملدرآمدنہ کرنے سے کوروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔پنجاب میں کوروناوباء پر بہت مشکل سے قابوپایاگیاہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے ہیں۔ عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سندھ کے بعض علاقوں میں کوروناوئرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کے کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -