ایک سو چھوٹے بچوں نے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 32سالگرہ کی خصوصی تقریب پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے پارٹی کے بانی کارکن حاجی الطاف کیڑی کی رہائش گاہ محمد پورہ رحمان پورہ اچھرہ میں منعقد کی۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں یہاں کے سوچھوٹے بچوں نے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی لمبی زندگی کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور کہا کہ بلاول بھٹو آنے والی نسلوں کا لیڈر ہے۔
۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی الطاف کیڑی اور سجاد نذیر نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے عوام کے لئے امید کی ایک کرن ہیں عوام ان سے بہت محبت کرتے ہیں وہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے بلاول حقیقی معنوں میں یوتھ کے لیڈر ہیں اور ان کی سیاست کو ملک کا ہر باشعور طبقہ پسند کررہا ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کے سیاسی کارکن ہیں۔