اپوزیشن 16 اکتوبر کے جلسہ میں بھرپور طاقت کامطاہرہ کریگی، وقاص منشاء پرنس
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی تقریبات سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اب اپوزیشن کے مشترکہ اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے پریشانی میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 18اکتوبر کو کراچی کے جلسہ میں اپوزیشن بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور ملک بھی تمام پاکستانیوں کا ہے۔
اگر عوام ہی پریشان حال رہیں گے تو حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن،رہنماء اپنے قائد محترم چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا راج ہو گا۔