اقتدار کے پجاریو ں کی کو ئی مداری کامیا ب نہیں ہوگی:ڈاکٹر شاہد صد یق

   اقتدار کے پجاریو ں کی کو ئی مداری کامیا ب نہیں ہوگی:ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور ( پ ر) مرکزی رہنما پی ٹی آئی،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ہوس اقتدار کے پجاریو ں کی کو ئی مداری کامیا ب نہیں ہوگی،اپوز یشن جماعتیں ملک میں افراتفر ی کی سیا ست سے اپنے کر پشن کے کیسوں سے تو جہ ہٹانا چاہتی ہیں۔(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کی بیساکھیوں کے سہارے سیاست کر رہے تھے جو ٹوٹ چکی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے سن لیں اب کرپشن اور لوٹ مار کے کاروبار کا بوریا بستر لپیٹا جا چکا ہے اور اگر انہیں سیاست کرنی ہے تو کرپشن سے توبہ تائب اور ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہو گی۔

 انہو ں نے کہاکہ لٹیروں کا ٹولہ جمہوریت بچامہم کے نام پر پھر اکٹھا ہورہا ہے، احتساب کے خوف سے مستند چوروں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،اپوز یشن جماعتوں کے قا ئد ین کچھ بھی کر لیں نہ ان کو این آر او ملے گا نہ ہی وہ احتسا ب سے بچ سکتے ہیں زرداری اور شر یف فیملی کو قوم کی لو ٹی دو لت کا حسا ب دینا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -