کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کو غیراخلاقی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے، ذکر اللہ مجاہد

  کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کو غیراخلاقی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے، ذکر ...

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروٖغ سے نوجوان نسل کو غیراخلاقی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرکے نہ صرف انہیں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے بلکہ ان میں سپورٹ مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرکے صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور شرقی لاہور کے زیر اہتمام  گرینڈ فیملی گالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیملی گالہ میں سینیٹر سراج الحق، انجینئر اخلاق احمد، مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، وقار ندیم وڑائچ،چوہدری منظور حسین،چوہدری محمد اعجاز اور  ڈاکٹر محمود احمد نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -