پے پیکج پر فوری مذاکرات کئے جائیں، نیشنل بینک ایمپلائز یونین

پے پیکج پر فوری مذاکرات کئے جائیں، نیشنل بینک ایمپلائز یونین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نیشنل بینک ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیراہتمام قومی کانفرنس بختیار لیبرہال لاہور میں ذیشان حیدر نیازی صدر یونین ہذا  منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور یونین کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خورشیداحمد، روبینہ جمیل،اکبر علی خان، ضیاء الدین اختر، چوہدری فیاض، امان گل ،ارشد علی،وقار احمد و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے نیشنل بینک ایمپلائز یونین پنجاب کی انتظامیہ سے ملازمین کے پے پیکج 2020-21 پر فوری باہمی مذاکرات کئے جائیں، ریٹائرڈ ملازمین اور اْن کی بیوگان کی پنشن میں اضافہ، خالی آسامیوں پر ریٹائرڈ  ملازمین کے بچوں، عارضی ملازمین کی مستقلی، بیوگان کو بینوولنٹ فنڈ،گروپ انشورنس کی ادائیگی سمیت نیشنل بینک سٹاف کالونی کے کرایوں کی کٹوتی میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -