پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے مختلف شہروں میں تنظیمی دورے

  پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے مختلف شہروں میں تنظیمی دورے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک ا نصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، نائب صدر میجر ر غلام سرور اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شکیل خان نیازی کا پاکپتن اور ساہیوال کا ایک روزہ تنظمی دورہ جگہ جگہ پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے پھولوں کی پتیاں نچاور کرکے استقبال کیا، دورے کے موقع ضلعی، سٹی، تحصیل، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقاتیں، بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے پہلے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی قیادت متحرک مختلف اضلاع کے دورے، پارٹی تنظیموں خصوصی ہدایات دے دی گئیں۔

،پاکپتن اور ساہیوال سے اہم سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت، ورکزکنونشن سے اعجاز احمد چوہدری، علی امتیاز وڑائچ، رانا آفتاب اور امیر حمزہ رتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام پی ٹی آئی سے مل کر اپوزیشن کی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کامنہ توڑ جواب دے گی، مسترد شدہ ٹولے کے مقدر میں رونا دھونا لکھا جاچکا ہے، کرپٹ ایوزیشن کے چلے ہو ئے کارتوس حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پاکستان کی باشعور عوام اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئے گی، کرپٹ اپوزیشن کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو چکا ہے، جلسے جلسوں ان کے بس کا کام نہیں،اپوزیشن ملک کو انتشار کی راہ دھکیلنا چاہتی ہے۔رہنماؤں نے مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کی دھمکیوں کی حکومت کو کوئی پروانہیں، عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا، طاقتور مافیا قانون کے گرفت میں ہے، تحریک انصاف بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر شیخ شاہد حمید، محمد یار، پیر جمیل، عمران ادریس، محمد اصغر، فیصل جلال، نیلم راؤ، نیلم صفدر، شازیہ احمدنواز، اعجاز بلوچ، رضوان شاہ، نبیلہ حاکم علی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -