عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کوئز پروگرام

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کوئز پروگرام

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت کوئز پروگرام آغاز میرج ہال پاکستان منٹ نزد شالامار باغ جی ٹی روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔کوئز پروگرام میں کالجز، یونیورسٹیز،اکیڈمیز،سکولزاور دینی مدارس کے طلباء کرام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت،حیات اور نزول عیسیٰ ظہور امام مہدی اور مرزا قادیانی  کے کذب،دجل اور فریب کے متعلق سوالات کیے گئے اور صحیح جواب دینے والوں کوقیمتی انعامات دیے گئے۔ختم نبوت کوئز پروگرام کے مہما ن خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا تھے۔ختم نبوت انعام گھر سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا نے کہاکہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔

مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے مشن اور قادیانیت کا تعاقب ہر صورت جاری وساری رکھیں گے۔قادیانیوں کی چالبازیوں اور انکے مکروفریب سے بچنایہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔ختم نبوت انعام گھر میں قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس، خالد مسعود ایڈووکیٹ، مولانا خالد محمود،قاری ظہورالحق،قاری عبدالعزیز،مولانا سعید و، قار، حامد بلوچ سمیت کئی ایک علماء  کرام نے شرکت کی جبکہ کمپیئر کے فرائض مجاہد ختم نبوت محمد متین خالدنے بڑے خوش اسلوب انداز سے سر انجام دیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -