قلات،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی

قلات،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  

 قلات(آن لائن)قلات میں نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں ماشا اللہ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی  مسافر کوچ BSC774 ٹرک گاڑی سے ٹکرا کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات (ن)اور حیات اللہ ولد عبدالغنی جا ں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر نعشو ں اور زخمیوں کو فوری طور ایدھی ایمبولینس اور 1122کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی جبکہ شدید دو زخمیوں بشیر احمد ولد شیر خان اور حاجی کمال الدین کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ 

ٹریفک حادثہ 

مزید :

علاقائی -