اپوزیشن کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہیں، قمر الزمان

 اپوزیشن کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہیں، قمر الزمان

  

شیخوپورہ(این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھر پور شرکت کیلئے چودھری منیر قمر واہگہ کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر سے پیپلزپارٹی کے قافلے جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے اپنی نمائندگی کو واضح کریں صوبائی صدر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر شیخوپورہ میں شاندار تقریب کے انعقاد اور تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ پر چودھری منیر قمر واہگہ کو مبارکباد بھی دی اور کہاکہ آج پیپلزپارٹی کو ایسے ہی جیالے ورکروں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار  پیپلزپارٹی ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ کیساتھ ہونیوالی ون ٹو ون ملاقات کے دوران کیا۔ قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ موجودہ نااہل،نالائق اور ناتجربہ کار حکومت سے نجات کیلئے پیپلزپارٹی سیاسی سکور پوائنٹ کی بجائے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرنے کیساتھ کراچی میں میزبانی بھی کریگی حکومت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی کردار کشی کی مہم چلارہی ہے خورشید شاہ اور شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہیں غداری اور بغاوت کے مقدمات کا اندراج بھی حکومتی دیوالیہ پن اور اخلاقی گراوٹ کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے چودھری منیر قمر واہگہ کو ہدایت کی کہ وہ 16اکتوبر کوضلع بھر سے پارٹی کارکنوں کوقافلہ کی شکل میں جمع کرکے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں ضلع شیخوپورہ کو دوبارہ پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ بنانے کیلئے انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

قمر الزمان 

مزید :

علاقائی -