شیر گڑھ‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 13 مشتبہ افراد گرفتار
شیرگڑھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن (ر) نجم الحسن کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران اکبر پورہ پولیس نے ایس ایچ او مراد خان کی قیادتمیں اکبرپورہ اور گرد و نواح میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت04اشتہاری،03منشیات فروش اور 13مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2عدد پستول1.2کلوگرام چرس اور185گرام آئس بر آمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی اپریشن کے دوران2007سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری لطیف خان ولد ملتان ساکن کڑوی سمیت04اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردئیے اسی طرح اپریشن کے دوران03منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1,2کلوگرام چرس اور185گرام آئس بر آمد کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جبکہ بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر03افراد کے خلاف اور13مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا میڈیا سے فون پر بات چیت کے دوران ایس ایچ او اکبر پورا مراد خان نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری رہیگی اور جب تک جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع نہ کرسکوں ارام سے نہیں بیٹھوں گا انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور امن کا قیام نصب العین ہے جس کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کروں گا انہوں نے خبردار کیا کہ جرائم پیشہ افراد توبہ تائف ہوکر شریفانہ زندگی گزارنے کا عہد کرے یا علاقہ چھوڑ دیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے