بہاولنگر، 2 اوباشوں کی 15 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد بداخلاقی

بہاولنگر، 2 اوباشوں کی 15 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد بداخلاقی

  

بہاول نگر(آئی این پی) حافظ آباد میں 2 درندوں نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغوا ء کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے  مقدمے میں نامزد 2 میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

بداخلاقی 

مزید :

علاقائی -