بنوں‘ متاثرین شمالی وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ
بنوں (بیورورپورٹ)متاثرین شمالی وزیرستان نے فضل قادر پارک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی رقو م کی بحالی اور آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے اگلے جمعے تک کی ڈیڈلائن دے دی اگلے جمعے تک مطالبات نہ مانے گئے تو پشاور میں حتمی دھرنادیں گے احتجاجی مظاہرے سے ملک رحمت اللہ وزیر,ملک نور خان,ملک شروف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے چھ سال مکمل ہونے کو ہیں لیکن آج بھی سات ہزار سے زائد خاندان آئی ڈی پیز کی زندگی بسر کررہے ہیں متاثرین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقوم مل رہی تھیں لیکن وہ بھی بند کردی گئی ہیں ہم نے امداد ی رقوم کی بحالی اور آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرے,جرگے اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے حالانکہ ان لوگوں کاگذارا اسی برائے نام امدادی رقم سے ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگراگلے جمعے تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مجبوراًپشاور میں حتمی دھرنا دیں گے۔