پشاور کے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہو سکا

پشاور کے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)  گرمی کی شدت میں کمی آنے کے باوجود پشاور کے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ سکا پشاور میں گرمی کی آمد سے پہلے ہی بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا تھا جس پر پیسکو کا موقف تھا کہ زیادہ تر علاقوں میں بلز کی ریکوری نہیں ہو رہی جبکہ ایئر کنڈیشنز اور کے بڑھتے استعمال سے اوور لوڈنگ ہے اور موسم میں بہتری آتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا جائے گا تاہم گرمی میں کمی کے باوجود اندرون شہر کے علاقوں ہشتنگری، رامپورہ، الحرم ماڈل ٹاؤن اور سکندرپورہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جبکہ مضافاتی علاقوں شکئی ہندکیان، سفید سنگ، شاہی بالا، متنی، ادیزئی، بڈھ بیر، مریم زئی اور اضاخیل سمیت ملحقہ دیہاتوں میں پندرہ سے بیس گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ علاقوں میں نہ صرف پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے بلکہ عوام کی روزمرہ کی زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے او ر وہاں کے رہائشیوں نے پیسکوحکا م سے بجلی لوڈشیڈنگ کم کر نے کا مطالبہ کیا ہے عوام نے بتایاکہ انہوں نے اس سلسلے میں واپڈا حکام سے درخواست بھی کی ہے تاہم اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا۔

مزید :

علاقائی -