بلاجواز جرمانوں کا سلسلہ بند کیا جائے:انجمن تاجران لنڈی کوتل

 بلاجواز جرمانوں کا سلسلہ بند کیا جائے:انجمن تاجران لنڈی کوتل

  

 خیبر(بیورورپورٹ)بلاجواز جرمانہ ایک عجیب تماشا بنا ہوا ہے۔ یہ جیب بھرنے کا ایک بہانہ ہے۔ اے سی بازار کے مسائل پر خاموش جبکہ جرمانو پر دھیان زیادہ ہے۔قبلہ درست نہ کیاگیا اور جرمانے کے نام پر دوکانداروں سے وصول کئے گئے روپے واپس نہیں کئے تو ان کے خلاف لنڈی کوتل بازار میں دھرنا ہوگا  جن کی ساری ذمہ داری اے سی لنڈی کوتل پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران لنڈی کوتل کے صدر جعفر علی شینواری نے درجن بھر تاجروں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل میں کیا انکا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل بازار سے روزانہ کے حساب سے نرخنامے کے نام پر ہزاروں روپے بٹورنے میں مصروف عمل ہے مگر بازار صفائی پر خاکروب کے خلاف کاروائی سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اے سی لنڈی کوتل ایک غیر زمہ دار افیسر ہے ان کو جلد ازجلد تبدیل کیا جائے اور دو دن کے اندر غریب دوکانداروں کو جرمانہ واپس نہ کیا گیا تو انصاف کے لئے اخری حد تک جائیں گے  بازار یونین کے صدر جعفر شینواری نے مزید کہا کہ اے سی محمد عمران بازار میں بے جا مداخلت کررہے ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار سخت پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ وہ ہم سے مشورہ کئے بغیر پرانے نرخ ناموں جس کی صرف تاریخ بدلتے ہیں اور اس پرچی کے نام پر دوکانداروں سے پیسے جمع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اے سی نے مختلف دوکانداروں کو بلا وجہ ہزاروں روپے غیر قانونی جرمانہ کیا ہے جو کہ ظلم ہے انہیں بازار کے پانی,بجلی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنی چاہیے نا کہ دوکانداروں کو بے جا تنگ کرنا اور انہیں ہزاروں روپے جرمانہ کرنا انہوں نے کہا کہ اے سی دو دن کے اندر اندر دوکانداروں کو جرمانہ واپس کرے اور بازار میں 22 خاکروب جو لاکھوں روپے ہر مہینے تنخواہ لیتے ہیں کو بر وقت حاضر کرے بصورت دیگر اے سی کے خلاف بازار کے ہزاروں دوکانداروں کے ساتھ ان کے خلاف دھرنا دینگے۔

مزید :

علاقائی -