چارسدہ روڈ پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع 

چارسدہ روڈ پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چارسدہ روڈ پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس پر روڈ سے ملحقہ علاقوں کے عوام نے محکمہ سوئی گیس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے گیس بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے احتجاج کرکے چارسدہ روڈ کو بند کرانے کی دھمکی دی ہے بخشی پل، افغان کالوی، بدھنی، لڑمہ، لنڈے سڑک اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے کہاکہ مذکورہ علاقے سمیت چارسدہ روڈ کے کئی دیہاتوں میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے لیکن محکمہ سوئی گیس حکام کو کئی بار بارشکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جارہاابھی سردی شروع ہی نہ ہوئی لیکن گیس غائب رہتا ہے گیس کی قلت کے باعث عوام لکڑیوں اور ایل پی جی استعمال کرانے پر مجبور ہیں جس کے استعمال میں اضافہ کے بعد نر خ بھی بڑھ گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ صبح اور شام کے وقت گیس غائب ہونے سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تومحکمہ سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -