جھوٹے دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں:اقبال وزیر

جھوٹے دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں:اقبال وزیر

  

 بنوں (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر برائے ریلیف و آباد کاری اقبال خان وزیر کے بڑے بھائی ملک آقا خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ہم نے شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں ترقیاتی کام شروع کئے ہیں اور کم ہی عرصے میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے منظور کئے ہیں ہمارا منشور صرف مخالفین کی طرح جھوٹے اعلانات کرنا نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا ہے انہوں نے دورے شمالی وزیرستان کے موقع پر میرانشاہ جرگے ہال میں سینکڑوں خاندانوں میں ترقیاتی کاموں کے چیکس تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت خان اور دیگر افسران بھی تھے بعدازاں ملک آقا خان نے ڈپٹی کمشنر شاہد علی,اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرانشاہ,تحصیلدار غلام خان غنی خان اور دیگر آفسران سے ملاقاتیں کیں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے ہمارا مقصد سیاست اور عوام سے صرف ووٹ لینا نہیں بلکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہے اُنہوں نے کہاکہ تحصیل سپین وام,تحصیل دتہ خیل,تحصیل رزمک,تحصیل شواہ,تحصیل میرانشاہ اور تحصیل میرعلی میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں صفائی ستھرائی,صاف پانی کی فراہمی,نالیوں کی پختگی,سٹرکوں کی پختگی,ٹینکی,دکانوں کی مرمت ودیگر ترقیاتی کام شامل ہیں اُنہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں صوبائی وزیربرائے ریلیف و آباد کاری اقبال خان وزیر نے اقوام کا فرق نہیں کیا ہے اور نہ ہی صر ف وزیر قوم کو دیکھا ہے بلکہ سب کیلئے بلاتفریق کام کررہے ہیں ہم مخالفین کی طرح وزیر اور داؤڑ اقوام میں فرق نہیں کررہے ہم سب کو معزز سمجھتے ہیں اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ہمارے بھائی کو آج موقع ملا ہے انشاء اللہ جتنا ہم سے ہوسکتا ہے وزیرستانیوں کی خدمت کرتے رہیں گے یہ ہم کسی پر احسان نہیں کرتے ہیں بلکہ اپنا فرض سمجھتے ہیں مخالفین پانچ سال انتظار کرے انشاء اللہ اگلی باری بھی ہماری ہوگی۔

مزید :

علاقائی -