پیرس میں 2چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 5افراد ہلاک

پیرس میں 2چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 5افراد ہلاک

  

پیرس(آئی ا ین پی) پیرس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کے بعد زندہ بچنے والوں کے حوالے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ہیڈ آف پریفیکچر نادیہ سیغہرکا کہنا ہے کہ الٹرا لائٹ طیارہ کسی کو بھی زخمی کیے بغیر ایک ایسی علاقے میں گرا جہاں آبادی نہیں تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایک طیارے میں دو جب کہ دوسرے طیارے میں تین افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور طیاروں میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ حادثے کے فورا بعد تقریبا 50 فائر فائٹرز اور 30 جینڈ آرمز اور ہوا بازی کے ماہرین طیارہ گرنے والے مقام پر پہنچے تھے جب کہ طیارہ ٹکرانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پیرس طیارے

مزید :

علاقائی -