پراجیکٹ کی کامیابی میں ہدایت کا کردار اہم ہے، احسن

 پراجیکٹ کی کامیابی میں ہدایت کا کردار اہم ہے، احسن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار احسن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں ہدایت کار کا بہت عمل دخل ہوتاہے۔احسن خان  نے کہا کہ انہوں نے 16سال کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، اور ایک ہی سال میں پہلے فلم اور پھر ٹی وی پر کام کیا، انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی پراجیکٹ بارے یہ نہیں لگا کہ وہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھاکیونکہ انہوں نے سب سے ہی کچھ نہ کچھ سیکھاہے۔

۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریلاڈاری کی پیش کش پر وہ تھوڑا سوچ میں پڑ گئے کہ انہیں منفی کردار کے لیے کیوں کہا گیا ہے،اور انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ یہ ڈرامہ کریں یا نہ کریں، لیکن پھر انہوں نے اس کو کرنے کافیصلہ کیا کیونکہ یہ ایک آگاہی پیغام تھا۔

مزید :

کلچر -