فلم”مسٹرپینڈو“کیافتتاحی تقریب 18اکتوبرکو ہوگی

   فلم”مسٹرپینڈو“کیافتتاحی تقریب 18اکتوبرکو ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرایم اے رومان خان کی نئی فلم”مسٹرپینڈو“کیافتتاحی تقریب 18اکتوبرکو ہوگی، رائٹر،ڈائریکٹرایم اے رومان خان کی نئی فلم کا افتتاح اگلے ہفتے 18اکتوبرکوکیا جارہا ہے جس میں  فنکاروں،تکنیک کاروں اور شوبزسے وابستہ شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی کثیرتعدادبھی شرکت کرے گی،اس فلم کے رائٹروڈائریکٹرایم اے رومان خان ہیں میوزک ڈائریکٹراشفاق علی اورکیمرامین رضوان ہیں،یادرہے کہ ایم اے رومان خان کی ایک فلم ”پلے بوائے“بھی مکمل ہے،مذکورہ فلم میں مرکزی کرداررومان خان اور ہیروئن کرن نور نے نبھایا ہے،باقی فنکاروں میں روزبٹ،ساجدعلی،صائمہ جان،صائم علی ہیں،جسے بہت جلدسنیما گھروں میں ریلیزکیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -