ٹی وی چینلز سے مقابلے کی فضا  پیداہوئی،شہباز حسین

  ٹی وی چینلز سے مقابلے کی فضا  پیداہوئی،شہباز حسین

  

 لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شہباز حسیننے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی میں آنے والے نئے اداکار ٹیلنٹ سے بھرپورہیں ان کو دیکھ کرشوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں  میں مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی ہے۔شہباز حسین نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں آنے والے نئے اداکار ٹیلنٹ سے بھرپورہیں ان کو دیکھ کرشوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  میرے نزدیک اصل فنکاروہی ہے جو کسی بھی کردارکو حقیقت کہ قریب تر ہوکر نبھائے۔ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے۔

اوراس سے مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی ہے پاکستانی فلموں میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہورہا ہے۔

مزید :

کلچر -