فلم ”کون ہے“کو پذیرائی مل رہی ہے،عمر قاضی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل عمر قاضی کہا ہے کہ میری نئی فلم ”کون ہے“کو مسلسل پذیرائی مل رہی ہے۔سید قاسم کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم کو دیکھ کر لوگ داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔”کون ہے“تمام بڑے سنیماؤں میں عام نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے عمر قاضی نے کہا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ نئے لوگ بہترین کام کررہے ہیں جبکہ پرانے لوگ ماضی سے ہی باہر نہیں نکل رہے۔انہیں چاہئے کہ نئے لوگوں سے مل کراستفادہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینما گھروں کی مہنگی ٹکٹ نے عام لوگوں سے تفریح چھین لی ہے۔ پہلے سو دو سوروپے کی ٹکٹ ہوتی تھی اور اب سات آٹھ سو روپے کی مل رہی ہے۔
جس کے ساتھ کھانا پینا بھی،جو کسی بھی عام شہری کے لئے ممکن نہیں ہے۔اس سلسلے میں ریلیف ضروری ہے۔عمر قاضی نے مزید کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ہر چیز کو برا بھلا کہنے کی بجائے لوگوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ہے۔