والد کے نقش قدم پرچلنے کی بہت خوشی ہے، عارف لوہار

  والد کے نقش قدم پرچلنے کی بہت خوشی ہے، عارف لوہار

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار  عارف لوہار نے کہا ہے کہ ان کا پہلا عشق والد ہیں۔عارف لوہار نے کہا کہ میرے بچے  بھی لاچا کرتا پہنتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب گلوکار اچھے ہیں اور ان سے کوئی نہ کوئی میوزک کی قسم منسوب ہے اور ان کے ذمے بلے شاہ اور وارث شاہ کا کلام ہے کیونکہ انہیں صوفی کلام سے ایک خاص عقیدت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس تن نوں لگدی اوتن جانے گانا ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا جگنی میرے والد کے دل کی آواز تھی اور روح کی تشریح ہے جو صرف میرے والد ہی کر سکتے تھے مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں ان کے نقش قدم پر چل رہا ہوں اور ان کا نام روشن کررہا ہوں۔

مزید :

کلچر -