پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پروڈیوسر سلیم باجوہ

  پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پروڈیوسر سلیم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسرچودھری سلیم باجوہ نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جہاں نئے فنکاروں کو متعارف کروایا جاتا ہے وہیں سینئرفنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے جس سے نوجوان فنکاروں کواپنے سینئرز سے سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز کوبھی اس فارمولے پرعمل کرنا چاہیے اور ایسے باصلاحیت سینئرز فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنانا چاہیے جن کولوگ دیکھناچاہتے ہیں۔چودھری سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فلمسازی کے شعبے میں نوجوان فلم میکرز سینئر فنکاروں کونظرانداز کر کے غلط کام کررہے ہیں‘ سینئرفنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں سینئرفنکاروں کے نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر فلمیں ٹیلی فلمیں لگتی ہیں۔

مزید :

کلچر -