ملک میں معیاری تعلیم کا حصول مشکل بنادیا گیا، صبا ء حمید
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ صبا ء حمیدنے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا حصول اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ لوگ اس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ایلیٹ کلاس اور سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں اور عملی زندگی میں غریب کا بچہ مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو جاتا ہے۔ اس لئے حکومت یکساں نصاب تعلیم کورائج کرے تاکہ غریب او رامیر کے بچے میں مقابلہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی غریب طبقات کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے، غریب آدمی کو اچھے علاج کی سہولیات میسر نہیں۔
، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرے اور فنڈز کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے۔صباء حمیدنے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم او رصحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے،حکومت یکساں نصاب تعلیم کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔