اداکار عمران عباس ٹک ٹاک پر پابندی سے خوش

اداکار عمران عباس ٹک ٹاک پر پابندی سے خوش

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارو ماڈل عمران عباس نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔عمران عباس بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ٹک ٹاک بند ہونے سے خوش ہیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی لگنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”2020 اتنا بھی برا نہیں ہے“۔یاد رہے کہ عوام کی اکثریت ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی حکومتی پابندی سے خوش ہے عمران عباس نے کہا کہ نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کیا گیا فیصلہ بہت درست ہے اس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

مزید :

کلچر -