نئی ویب سیریزمنفرد موضوع پر مبنی ہے،ظفر عباس کھچی

  نئی ویب سیریزمنفرد موضوع پر مبنی ہے،ظفر عباس کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میری نئی ویب سیریزمنفرد موضوع پر مبنی ہے شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا  پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدیلی آئی ہے۔پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بناسکتے کہا کہ فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت انڈسٹری کوایسی فلموں کی ضرورت ہے جن میں حقیقت دکھائی جائے،توہم بھی پڑوسی ملک کی طرح معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -