نیا ٹیلنٹ انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا، ثناء

 نیا ٹیلنٹ انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا، ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ثنا مسکان نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے‘پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ ثنا مسکان نے کہا کہ فی الحال میری توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے تین چار فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں معیاری کام کرنے کو ترجیحی دیتی ہوں آج کل میں برانڈ شوٹ میں مصروف ہوں مستقبل میں بھی ٹی وی اور ماڈلنگ کو ہی ترجیحی دوں گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے دنیا بھر میں پاکستانی فنکار اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -