اداکاری میں ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے،سینئراداکار گوشی خان
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جسے ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے، میں تیس سالوں سے سٹیج،فلم اور ٹی وی پرکام کر رہا ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔گوشی خان نے کہا کہ اداکاری ایک مشکل شعبہ ہے اور اس میں آپ کو ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔
۔انہوں نے موجودہ سٹیج ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ آج جو سٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے اس کا سب سے بڑا نقادمیں خود ہوں اور میں ہمیشہ فحاشی اور بیہودہ جملے بازی پر مبنی ڈراموں کی مخالفت میں پیش پیش رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور رائٹر و ڈائریکٹر انٹرٹینمنٹ اور اصلاحی ڈرامے پیش کئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔