میاں امجد فرزندفلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کریں گے،شہزاد اقبال

میاں امجد فرزندفلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کریں گے،شہزاد اقبال

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف پروڈیوسرشہزاد اقبال نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی وترقی کے لئے کام کیا ہے،امید ہے کہ میاں امجدفرزندعلی کے چیئرمین فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن بننے سے فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی،اور پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے ترقی کی منازل طے کرے گی۔شہزاداقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معیاری فلموں سے فلم انڈسٹری کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے،شہزاداقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں معیاری فلمیں اچھا بزنس کرسکتی ہیں میاں امجدفرزندعلی فلم انڈسٹری کی ترقی ا ور بحالی میں اہم کردار ادا کریں۔ گے۔شہزاداقبال نے کہا کہ میاں امجدفرزندعلی کوچیئرمین فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن بننے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں امجدفرزندعلی کی فلم انڈسٹری کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔

مزید :

کلچر -