See Primeکی نئی مختصر فلم  ' استاد'  ریلیزکردی گئی

  See Primeکی نئی مختصر فلم  ' استاد'  ریلیزکردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(شوبز ڈیسک) ناظرین کیلئے مختلف النوع کے مختصر مواد پیش کرنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم See Primeکی جانب سے تازہ ترین مختصر فلم  ' استاد'  ریلیز کردی گئی ہے جس میں مرکزی کردار انتہائی باصلاحیت فنکار یاسر نواز نے ادا کیا ہے۔' استاد'  کی کہانی ایک محنت کش بچے اور اس کے استاد کے گرد گھومتی ہے۔ بچے کا کردار انس نے ادا کیا ہے جو اپنے استاد (یاسرنواز)کے ساتھ کام کرتا ہے اور کرکٹ کا شیدائی ہے۔دلوں کو چھولینے والی کہانی میں ایک استاد اور اس کے شاگردکے تعلق کو پیش کیا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چیزیں وہ نہیں ہوتیں جو دکھائی دیتی ہیں۔یہ کہانی یاددلاتی ہے کہ جن لوگوں کے دل میں آپ کیلئے خلوص کا جذبہ ہوتا ہے وہی آپ کو بہتری کی جانب لیجاتے ہیں۔' استاد' کی کہانی ایسی جذباتی کہانی ہے جو ہمارے لئے ایک چیلنج تھی"یہ بات ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہی، انہوں نے مزید کہا، See Prime" کامقصد ایسے مواد پیش کرنا ہے جو نہ صرف تفریح مہیا کریں بلکہ آپ کو آپ کے اردگرد کی حقیقتوں کے بارے میں بھی سوچنے کا موقع دیں، اور ' استاد'  میں یہی حقیقت پیش کی گئی ہے۔"ایڈیسن کی تحریر اور اویس سلیمان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم استاد اور شاگرد کے ایک منفرد انداز کے رشتے کو پیش کرتی ہے۔ اس کے معاون پروڈیوسر محب بخاری اور علی حسین ہیں جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں سیمیں نوید ہیں۔

مزید :

کلچر -