750روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 اکتوبر کو ہوگی

750روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 اکتوبر کو ہوگی

  

فیصل آباد  (اے پی پی): سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے  زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اکتوبربروز جمعرات کو ہو  گی جو رواں سال کی24ویں اور مجموعی طور پر84ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت  فیصل آباد کے مطابق اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے  کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس  سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں  کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر  کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔ 

مزید :

کامرس -