بائیکو پٹرولیم کی منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 44فیصد اضافہ

بائیکو پٹرولیم کی منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 44فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی)گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ (بی وائی سی او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کو 2431 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2019 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کو 1684 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران پی وائی سی او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 547 ملین روپے یعنی 44 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.32 روپے کے مقابلہ میں 0.46 روپے تک بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -