2ماہ میں موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں 50فیصد کمی

2ماہ میں موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں 50فیصد کمی

  

 اسلام آباد (اے پی پی) موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے  دومہینوں میں 49.57 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے  اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020 تک مدت میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات  پر6.726 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  49.57 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات  پر13.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں بسوں، ٹرکوں  اوردیگربھاری گاڑیوں کی درآمدات میں 42.20 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔جولائی سے  لیکراگست 2020 تک مدت بسوں، ٹرکوں اوردیگربھاری گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 26.99  ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں بسوں، ٹرکوں اوردیگربھاری  گاڑیوں کی درآمدات کاحجم 46.71 ملین ڈالررہاتھا۔اسی طرح موٹرکاروں کی درآمدات میں کم کا  تناسب 31.40 فیصد رہاہے۔

مزید :

کامرس -