پارکنگ پازوں کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جائے، پیاف

پارکنگ پازوں کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جائے، پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہم مارکیٹوں میں پارکنگ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جار ہا ہے۔کئی مارکیٹوں میں پارکنگ کی جگہ نہ ہونے اور غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو تا جارہاہے اور عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو کربناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے کاروباری افراد کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ پیاف کے چیئر مین میاں نعمان کبیر نے کہا کہ  حکومت بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کے مطابق  پارکنگ پازوں کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے  اور اس سیریس مسئلہ کو فوری ایڈریس  کیا جائے  تاکہ تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ لاہور کی اہم تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر پیاف کا دیرینہ مطالبہ ہے جو پورا ہونے جا رہا ہے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پارکنگ پازوں کی تعمیر کے لئے  جگہ کا انتخاب تاجر برادری کی مشاورت سے جلد از جلد کیا جائے۔
 اور تعمیرایک سال میں ممکن بنائی جائے تاکہ تاجر برادری کی مارکیٹس میں آمدورفت اور سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو سکے۔ سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ  حکومتی سطح پر ایسے اقدامات بلا شبہ قابل تعریف ہیں۔ لاہور بزنس کمیونٹی کیلئے حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پارکنگ پلان اور ٹریفک مینجمنٹ  کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔

مزید :

کامرس -