شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں 12.24فیصد اضافہ

شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں 12.24فیصد اضافہ

  

 اسلام آباد (یواین پی)شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.24 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون2019ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم1,44,58,307 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا، جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 1,62,29, 036ملین روپے ریکارڈکیا گیا یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کے حجم میں 12.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں 10.91 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ دسمبر2019ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم 1,46,31,875 ملین روپے ریکارڈکیا گیا،جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 1,62,29,036ملین روپے رہا تھا۔ 

مزید :

کامرس -