نومنتخب سینئروائس چیئرمین ویمن چیمبر کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام

  نومنتخب سینئروائس چیئرمین ویمن چیمبر کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام

  

لاہور(کامرس ڈیسک)مقامی ہوٹل میں نومنتخب سینئر وائس چیئرمین ویمن چیمبر آف کامرس فائزہ نبیل کے اعزاز میں پیراگون لیڈیز کلب کے زیراہتمام ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں زارا ہمدانی، صنوبر ارشد خان، شمعون حبیب،آصفہ مشہود، مسز شاہین شہزاد، مسز شاہد، مسز عاصم، مسز سرور، مسز علی، مدیحہ عاصم، کشف افضال، عدن افضال، عظمیٰ ظفر، سمیرا افضل ودیگر نے شرکت کی نومنتخب سینئر وائس چیئرمین فائزہ نبیل کا کہنا تھا کہ میں تمام دوستوں اور ساتھیوں کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ چیمبر آف کامرس کے بینر تلے جو تاجر خواتین کورونا کے باعثملکی مشکل حالات کے باوجود بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کی کیلئے اپنے کاروبار چلانے کی جدوجہد کررہی ہیں فائزہ نبیل کامزید کہنا تھا کہ حکومت سے بھی امید کرتی ہوں کہ وہ خواتین کیلئے بہتر پالیسی مرتبکریگی۔ آخر میں فائزہ نبیل نے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -