برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں 62.16 فیصد کمی

برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں 62.16 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی)برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال  کے پہلے دومہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 62.16 فیصدکی کمی  ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی  سے لیکراگست 2020ء تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم23.76  ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات  کاحجم 38.54 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اگست 2020ء میں برآمدات  پرمال برداری کے اخراجات11.88 ملین ڈالررہا۔ گزشتہ سال اگست میں برآمدات پرمال برداری  کے اخراجات کا حجم 18.94 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات  پرمال برداری کے اخراجات کاجموعی حجم 212.42 ملین ڈالررہاتھا۔

مزید :

کامرس -