بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں دومہینوں میں کمی

 بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں دومہینوں میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے  پہلے دومہینوں میں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے  شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اگست 2020ء تک  بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات  کا حجم 85.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے کم ہے،  گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 123.32 ملین  ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2019-20 ء میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کا  حجم694.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ  میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی  سے اگست 2020 ء تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے 7.81 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی۔

، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 3.44 ملین  ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ مالی سال  بنگلہ دیش سیمجموعی طور پر 48.66 ملین ڈالرمالیت کی  درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

مزید :

کامرس -