اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم کا فلور ملز کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم کا فلور ملز کا دورہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز، کمشنر مردان ڈویژن مردان و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اور محکمہ خوراک کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی اور اسسٹنٹ کمشنر UT اشتیاق احمد نے فلور ملز کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر فلور مل میں آٹے کی بوری کا وزن، سٹاک رجسٹر اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی اور آٹا ڈیلرز کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور ہدایات جاری کیں کہ مقرر کردہ وزن و ریٹ پر ہر صورت عمل کریں انتظامیہ کم وزن زائد قیمت وصولی اور ذخیرہ اندوزں کیخلاف کاروائیاں کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔فلور ملوں کو سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم دی جا رہی ہے تاکہ مصنوعی گرانفروشی کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا ملے۔بعد اثناء اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے شادی ہالز کامعائنہ اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ کورونا کے پھیلاو کوروکنے کیلیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -