قرآن مجید میں تمام مسائل کا حل ہے‘ ہدایت اللہ

قرآن مجید میں تمام مسائل کا حل ہے‘ ہدایت اللہ

  

خیبر(بیورورپورٹ)قران مجید تمام مسائل کاحل ہے۔ یہ اللہ کا دستور و ا ئین ہے۔اس کے مطابق زندگی گزارنے سے اللہ کی خوشنودی کے ساتھ ساتھ انسان بھی خوش رہتا ہے۔مسلمان کی ترقی اللہ تعالیٰ کی اس کتاب میں ہے۔قران مجید مسائل سے نجات کا بڑا زریعہ ہے۔ ان خیالات کا ظہار جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ خان نے لنڈ ی کو تل میں سلطان خیل کے تکیہ کے مقام پر منعقدہ سات روزہ فہم قران کلاس کے اخری دن و دعائیہ تقریب سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قران و سنت کا نفاذ جماعت اسلامی کا مشن ہے کیونکہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے دین میں جو مزہ اور خوشی ہے دنیا کی کسی اور شے میں کہاں ہیں اس لئے جماعت اسلامی قران سے جوڑ جانے کا یہ پیغام گھر گھر پہنچانے کی کو شش کر رہی ہے تاکہ سب مسلمان فلاھ دارین حاصل کرنے مین کامیاب ہو اور معاشرے کا بھی اصلاح ہو قران انفرادی اور اجتماعی زندگیاں سنوارتی ہیں مگر بد قسمتی سے اج ہم نے دوریاں اختیار کیں ہیں اس لئے مسائل ہی مسائل اور ٹینشن زیادہ ہیں اس سے پہلے درس کے دوران مولانا محمد انور نے کہا کہ اج کا دور فتنہ کا دور ہے ہر طرف سے فتنے امڈ اتے ہیں جن سے بچنے کا واحد زریعہ قران کی تعلیمات ہیں انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ اپنے گھروں میں قران کی تلاوت عام کریں بچوں کی تربیت قران کے مطابق کرے کیونکہ یہی ہمارے اور تمھارے دنیا و اخرت میں نجات کا زریعہ ہے اخر میں جماعت اسلامی لنڈ یکوتل کی ٹیم کو کامیاب اور منظم کلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے محافل اور کلاسز کے انعقاد اور اجرا سے لوگوں کے دلوں میں نور پیدا ہوتا ہے جو ایک اعظیم کام ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -