اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کر کے قرار واقعی سز ادی جائے‘ پین

اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کر کے قرار واقعی سز ادی جائے‘ پین

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے صدر سلیم خان اور نائب صدر جاوید خان نے اسسٹنٹ کمشنر حیات آباد پشاور کی جانب سے  حیات آباد پشاور نجی سکول کی طالبات اور استانیوں کو ماسک نہ پہننے پر تپتی دھوپ میں کھڑا کرکے سزا دینے کا فعل انسان حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ اے سی کو معطل کرکے اسکے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر اے سی کے کالے کرتوتوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں لیکن حیات آباد نجی سکول کی پرنسپل کی منت سماجت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا رویہ اور سلوک  نازیبا اور نامناسب تھا۔ بازاروں، مارکیٹوں، اسمبلیوں اور حکام بالا کے دفاتر میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا لیکن وہاں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گزشتہ روز کے واقعے سے نجی سیکٹر میں شدید غم وغصہ اور بے چینی پھیل گئی ہے اے سی حیات آباد کا یہ عمل انسانی حقوق کی پامالی اور چائلڈ پروٹیکشن قانون کی خلاف ورزی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اے سی کو معطل کرکے انکے خلاف کارروائی اور ساتھ ہی سکول کو ڈی سیل کیا جائے انہوں نے اے سی حیات آباد کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -