جنسی بداخلاقی، ہراسانی کے بڑھتے  واقعات، بنگلہ دیش میں مظاہرے

جنسی بداخلاقی، ہراسانی کے بڑھتے  واقعات، بنگلہ دیش میں مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (این این آئی)جنسی بداخلاقی اور ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف بنگلہ دیش میں ملک گیر سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنسی بداخلاقی اور ہراسانی کے کئی واقعات کے تناظر میں عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی سبب تمام بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرین مجرمان کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کرتے دکھائی دئیے اور حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کیلئے سرگرم ایک مقامی گروپ کے مطابق رواں سال جنوری تا ستمبر بنگلہ دیش میں ریپ کے ایک ہزار سے زائد واقعات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔
مظاہرے