ملک کو کورونا سے زیارہ پی ٹی آئی  سے خطرہ ہے،اسماعیل راہو

 ملک کو کورونا سے زیارہ پی ٹی آئی  سے خطرہ ہے،اسماعیل راہو

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دے دیا۔اتوارکو جاری بیان میں صوبائی وزیرمحمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور نااہل وزیراعظم عمران خان ہیں،وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی والی رپورٹ بنی گالا مافیا کے منہ پر تمانچہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کو کورونا سے زیارہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے۔مہنگائی کاطوفان لا کر کہتے ہیں کے قیمتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیں گے۔عمران خان بتائیں کے پچھلے دو سالوِں میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کوریلیف ملا؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں دوسرے دن وہ چیز دگنی مہنگی ہوجاتی ہے۔نااہل اور ناتجربہ کاروں کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے۔

اسماعیل راہو 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -