لاہورائیر پورٹ پر بیرون ملک سے  جدید آئی فونزکی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

  لاہورائیر پورٹ پر بیرون ملک سے  جدید آئی فونزکی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے جدید آئی فونزکی سمگلنگ ناکام بنا دی۔دوران تلاشی مسافر کے ہینڈ کیری اور دیگر سامان سے 23فون برآمد کر لیے گئے۔مسافر محمد ندیم دوبئی سے ایمرٹس ائیر کی پرواز 622سے لاہور پہنچا۔مسافر محمد ندیم نے شلوار قمیض کے اندر بھی چار فون چھپا رکھے تھے جبکہ باقی فون ہینڈ کیری اور سامان سے برآمد ہوئے۔رواں ہفتے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد موبائل فون برآمد کئے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کارروائی شروع کر دی گئی۔
آئی فونز سمگلنگ