صوابی‘ نوجوان خاتون کی ذبخ شدہ‘ جلی ہوئی لاش برآمد

صوابی‘ نوجوان خاتون کی ذبخ شدہ‘ جلی ہوئی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ) پشاور اسلام آباد موٹر وے سے چھوٹا لاہور پولیس نے دوران گشت نوجوان خاتون کی ذبخ شدہ سڑی ہوئی لاش برآمد کرلی۔جب کہ موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ایوب خان معمول کے مطابق پولیس نفری کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ اس دوران پشاوراسلام آباد موٹر وے پر موضع جلسئی کی حدود میں قتل شدہ خاتون کی پڑی لاش کی اطلاع ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی عمر 25 سے 30 سال تک ہے جبکہ اس نے سیاہ رنگ کی ڈیزائن شدہ قمیص،شلوار پاجامہ، پھولدار کریم کلر چپل پہن رکھی ہے۔ پولیس نے لاش کو امانتاً دفنا کر کے ورثاء اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء ریسکیو 1122کی رپورٹ کے مطابق صوابی مردان روڈ پر نواں کلی مال لارپرانا کلی کے مقام پر تیز رفتار لوڈر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان آصف ضیاء جاں بحق ہو گیا۔جب کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر مانکی کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم سے پچیس سالہ نوجوان شہزاد زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔