مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے‘ مولانا طیب طاہری

  مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے‘ مولانا طیب طاہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) جماعت اشاعت التوحیدو السنت کے مرکزی امیر مولانا طیب طاہری نے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب دینی قوتوں کی ایک توانا آواز تھی جنہیں ملک دشمن عناصر نے خاموش کروادیامیں حکومت وقت اور مقتدر قوتوں سے ڈاکٹر صاحب کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کی اپیل کرتا ہوں. اور اہلیان پاکستان سے پر امن رہنے کی درخواست کرتا ہوں.دکھ درد اور غم کی اس گھڑی میں میں اور میری جماعت مولانا کے اہلخانہ اور جامعہ فاروقیہ کیساتھ شریک ہیں رب کریم سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کے جملہ مساعی قبول فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں.