صوابی‘ ڈاکو صراف کی دکان کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب 

صوابی‘ ڈاکو صراف کی دکان کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب 

  

صوابی (بیورورپورٹ) موضع جلبئی میں دونامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکو صراف کی دکان میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے مالیت کا سونا،چاندی، لاکھوں روپے نقدی، موبائل سیٹ اور پستول چھین کر فرار ہو گئے۔ آحمد علی سکنہ جلبئی نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے صرافہ دکان میں موجود تھے کہ اس دوران دو مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سوار آکر دکان میں داخل ہوگئے اور اسے بٹ مار کرمنہ دیوار کی طرف کردیا اس دوران ڈاکوؤں نے دکان میں موجود انیس لاکھ روپے مالیت کا سونا، پچیس ہزار روپے کی چاندی، کمیٹی کے چار لاکھ روپے،ایک عدد سم سنگ موبائل اور ایک عدد پستول چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -