پیپلز پارٹی رستم کے بانی رہنماء شیر نواس بابو کی اہلیہ انتقال کر گئیں
رستم(نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی رستم کے بانی رہنماء شیر نواس بابو کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا مرحومہ حاجی ربنواز، حق نواز اور علی نواز کی والدہ تھیں رسم قل کل بروز منگل پیندوکوٹھے رستم میں ادا کی جائے گی
درانی قوم کا امن امان بحالی کیلئے ریاستی
اداروں کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)درانی قوم کا امن امان بحالی کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان،صوبہ بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو موثر بنانے اور مقامی تنازعات کا حل جرگوں کے ذر یعے نکا لنے کافیصلہ،درانی قوم اتحاد کا گرینڈ کنونشن صوبا ئی صدر الحاج ملک خان باچا کے حجرے میعار جندول میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں قبیلے کے افراد نے شرکت کی،کنونشن کے دوران قوم درانی اتحاد کے نو منتخب کا بینہ نے بھی حلف اُ ٹھالیا،کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے مرکزی صدرعباس درانی،نائب صدر نداء خان،صوبا ئی صدرالحاج ملک خان باچا ن، گجر قبیلے کے ملک عبدالغفار خان،مولانا ضیا ء الحق حیدری،تاجک قبیلے کے امام حسین نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اقوم کو مشتر کہ جدو جہد کرنا ہو گی،مقررین نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے قوم کے تمام افراد اپنے بچوں کو دور جدید کے تعلیم سے آگاہ کریں،ترقی کا راز اتحاد اور جدید تعلیم کے حصول میں مضمر ہے،اس موقع پر مشتر کہ قرار داد کے ذریعے علاقہ میں امن امان کی فضاء برقرار ر کھنے میں پاک فوج کے فعال کردار کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،مقررین نے کہا ایک سازش کے تحت علاقہ میں امن امان کی فضاء خراب کر نے کی کوشش کی جاری ہے جس کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا،کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید مو ثر بنایا جا ئیگا جس کے ذ ریعے مقامی تنازعات کا حل نکا لاجائیگا،کنونشن میں گزشتہ روز صوبا ئی صدر پر ہو نے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی
پیرس میں 2چھوٹے طیارے
آپس میں ٹکرا گئے، 5افراد ہلاک
پیرس(آئی ا ین پی) پیرس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کے بعد زندہ بچنے والوں کے حوالے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ہیڈ آف پریفیکچر نادیہ سیغہرکا کہنا ہے کہ الٹرا لائٹ طیارہ کسی کو بھی زخمی کیے بغیر ایک ایسی علاقے میں گرا جہاں آبادی نہیں تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایک طیارے میں دو جب کہ دوسرے طیارے میں تین افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور طیاروں میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ حادثے کے فورا بعد تقریبا 50 فائر فائٹرز اور 30 جینڈ آرمز اور ہوا بازی کے ماہرین طیارہ گرنے والے مقام پر پہنچے تھے جب کہ طیارہ ٹکرانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پیرس طیارے
عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھ رہا ہے‘ محب اللہ خان
پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیروزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پیداکررہی ہے، لوگوں کا تحریک انصاف پر اعتماد بڑھتاجارہاہے اور لوگ دھڑادھڑ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ اپوزیشن کو ذاتی مفادات عزیز ہیں اور ذاتی مفادات کیلئے تحریک چلانے کے لئے اکٹھے ہونے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 8 کے علاقہ شورمیں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شاہی روم، بیدار خان، شرافت علی خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے اپنے خاندانوں اورسیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمودخان صوبائی وزیر محب اللہ خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، تقریب سے سابق ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان، محمدرحیم، فضل ربی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرمحب اللہ خان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جو عوام کاموجودہ حکومت پرمکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ علاقہ تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن چکاہے اورمزیدافراد بھی آئندہ چند دنوں میں تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمحب اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن کوعوامی خوشحالی اورترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، ماضی میں ترقی اورخوشحالی کے نام پر لوگوں کوٹرخایاگیا، وہ زمانہ گزرگیاجب ترقی اورخوشحالی کے نام پرلوگوں کواندھیرے میں رکھاجارہاتھا،کسی کے پیٹ میں درد ہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا۔ تحریک انصاف کی حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہیں جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،ڈاکٹرامجد نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کوآگے لے جانے میں اپنابھرپورکرداراداکریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجب حکمرانوں اورعوام میں فاصلے ہواکرتے تھے اور ترقی وخوشحالی کے نام پرلوگوں کواندھیرے میں رکھاجارہاتھا اب جبکہ موجودہ حکومت نے عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرکے لوگوں کا حکومت پر اعتماد قائم کردیاہے اور حکومت اورعوام کے درمیان تمام حائل رکاوٹوں کوختم کردیاہے تویہ اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہا ہے اسلئے وہ موجودہ حکومت کے کاموں میں رکاوٹیں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے اس سفرمیں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اورکسی کے پیٹ میں دردہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی کارکردگی کیوجہ سے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اورعوامی خدمات کے پیش نظر تحریک انصاف لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے۔
قوم ستوری خیل کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا‘ ملک شاہ
باڑہ(نمائندہ پاکستان)قوم ستوری خیل کو تباہ شدہ مکانات سروے، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم اور مختلف محکموں کے بھرتیوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے تباہ شدہ مکانات ویران پڑے ہیں دس ہزار آبادی کیلئے ایک تعلیمی ادارہ نہیں، علاقے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں کیا جا ریا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قبیلہ ستوری خیل کے چیف ملک شاہ میر خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر قبیلے کو تباہ شدہ مکانات سروے ٹیم دیدیا ہے لیکن قبیلہ ستوری خیل کو نظرانداز کیا گیا ہے جو 80 فیصد گھر سروے سے راہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام قبیلوں میں ترقیاتی کام قومیت کے بنیاد پر جاری ہے اور ساتھ ہی ہمارے پسماندہ علاقہ نظرانداز کرکے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ قبیلہ ستوری خیل وہ واحد علاقہ ہے جہاں پر دس ہزار آبادی کیلئے ایک تعلیمی ادارہ نہیں جس کا مقصد ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ خیبر اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ستوری خیل میں تباہ شدہ مکانات سروے ٹیم مقرر کیا جائے اور ساتھ ہی ہمارے پسماندہ علاقہ ستوری خیل میں ترقیاتی منصوبے اور تعلیمی ادارے تعمیر کیا جائے۔ورنہ اگر ہمارے مطالبات پورا نہ کیں گئے تو قبیلہ ستوری خیل اپنے جائز مطالبات کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کر دینگے۔
بنوں‘ متاثرین شمالی وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ
بنوں (بیورورپورٹ)متاثرین شمالی وزیرستان نے فضل قادر پارک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی رقو م کی بحالی اور آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے اگلے جمعے تک کی ڈیڈلائن دے دی اگلے جمعے تک مطالبات نہ مانے گئے تو پشاور میں حتمی دھرنادیں گے احتجاجی مظاہرے سے ملک رحمت اللہ وزیر,ملک نور خان,ملک شروف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے چھ سال مکمل ہونے کو ہیں لیکن آج بھی سات ہزار سے زائد خاندان آئی ڈی پیز کی زندگی بسر کررہے ہیں متاثرین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقوم مل رہی تھیں لیکن وہ بھی بند کردی گئی ہیں ہم نے امداد ی رقوم کی بحالی اور آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرے,جرگے اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے حالانکہ ان لوگوں کاگذارا اسی برائے نام امدادی رقم سے ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگراگلے جمعے تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مجبوراًپشاور میں حتمی دھرنا دیں گے۔
ہنگو‘ محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ جرمانے عائد
ہنگو(نامہ نگار) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ محمد زبیر اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائی۔بعض دوکاندارن کو چالان بھاری جرمانے عائد جبکہ بعض دوکانداران کو فوڈ ایکٹ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گرانفروشی سے باز رہنے کی وارننگ بھی جاری۔عدم تعمیل کی صورت میں کسی قسم رعایت نہیں برتی جائیگی۔جبکہ علی الصبح انتظامی افسران محکمہ فوڈ عملہ کے ہمراہ سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر سبزی اور فروٹس کے ریٹ مقرر کرنے کی عمل کی نگرانی بھی کی گئی۔ڈی ایف سی صلاح الدین خان کی اتوار کے روز چھاپے کے دوران میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے فوڈ سٹاف کے ہمراہ ہنگو شہر سبزی فروٹس قصائی،جنرل سٹورز،کریانہ سٹورز اور دیگر دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کے قیمتیں کوالٹی چیک کئے گئے۔معائنے کے دوران بعض دوکانداروں کو گرانفروشی نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کی بھاری جرمانے عائد کر دی گئی۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایاکہ گرانفروشی سے باز رہنے اور فوڈ قوانین پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ظہور شاکر
پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وہ ضلع ہنگو دوآبہ کے عمائدین سے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کر رہے تھے۔عمائدین نے پی کے۔84میں صحت، تعلیم، آبنوشی، نکاسی آب، مواصلات، مہنگائی اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور فوری نوعیت کے مسائل حل کرنے سے متعلق موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ مزید زیادتی برداشت نہیں کرے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ پی کے۔84کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، موجودہ حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلا امتیاز ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے اور عوام کو صحت عامہ کی سہولیات بھی بلا تفریق فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں بے پناہ وسائل موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ان وسائل کو فوری اور درست طریقے سے استعمال میں لانے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ جنوبی اضلاع کے لوگ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں اور ان کی تقدیر بھی بدل سکے۔