عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھ رہا ہے‘ محب اللہ خان

عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھ رہا ہے‘ محب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیروزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پیداکررہی ہے، لوگوں کا تحریک انصاف پر اعتماد بڑھتاجارہاہے اور لوگ دھڑادھڑ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ اپوزیشن کو ذاتی مفادات عزیز ہیں اور ذاتی مفادات کیلئے تحریک چلانے کے لئے اکٹھے ہونے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 8 کے علاقہ شورمیں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شاہی روم، بیدار خان، شرافت علی خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے اپنے خاندانوں اورسیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمودخان صوبائی وزیر محب اللہ خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، تقریب سے سابق ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان، محمدرحیم، فضل ربی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرمحب اللہ خان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جو عوام کاموجودہ حکومت پرمکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ علاقہ تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن چکاہے اورمزیدافراد بھی آئندہ چند دنوں میں تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمحب اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن کوعوامی خوشحالی اورترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، ماضی میں ترقی اورخوشحالی کے نام پر لوگوں کوٹرخایاگیا، وہ زمانہ گزرگیاجب ترقی اورخوشحالی کے نام پرلوگوں کواندھیرے میں رکھاجارہاتھا،کسی کے پیٹ میں درد ہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا۔ تحریک انصاف کی حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہیں جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،ڈاکٹرامجد نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کوآگے لے جانے میں اپنابھرپورکرداراداکریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجب حکمرانوں اورعوام میں فاصلے ہواکرتے تھے اور ترقی وخوشحالی کے نام پرلوگوں کواندھیرے میں رکھاجارہاتھا اب جبکہ موجودہ حکومت نے عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرکے لوگوں کا حکومت پر اعتماد قائم کردیاہے اور حکومت اورعوام کے درمیان تمام حائل رکاوٹوں کوختم کردیاہے تویہ اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہا ہے اسلئے وہ موجودہ حکومت کے کاموں میں رکاوٹیں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے اس سفرمیں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اورکسی کے پیٹ میں دردہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی کارکردگی کیوجہ سے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اورعوامی خدمات کے پیش نظر تحریک انصاف لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے۔